اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
مخصوص لابی کی وجہ سے او آئی سی غیر فعال ہے، علامہ ساجد نقوی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ شیعہ علما کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ او آئی سی اپنے مقاصد میں کس حد تک کامیاب ہوسکی، کسی تبصرہ کی ضرورت نہیں، اس وقت کشمیر سے فلسطین اور شام تا بحرین میں آگ و خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے۔
علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین حل ہونے کی بجائے مزید پیچیدہ ہوگئے ہیں اور بھارتی و اسرائیلی مظالم بڑھ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ او آئی سی کا بنیادی کام مسلم ممالک کے سیاسی، اقتصادی اور سماجی مفادات کے تحفظ کے ساتھ مسلم ریاستوں کے اقتدار کا تحفظ اور رکن ممالک کے درمیان یکجہتی کو فروغ دینا تھا، لیکن مخصوص یہودی و سعودی لابی کی وجہ سے او آئی سی عملاً غیر فعال ہوگئی ہے۔