مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

کربلا سمیت عراق کے کئی شہروں میں لاک ڈاون

شیعہ نیوز:کورونا وائرس کی چوتھی لہر پر عراق میں ایک بار پھر لاک ڈاون لگا دیا گیا ۔
کربلا سمیت کئی علاقوں میں دو ہفتوں کے لیے لاک ڈاون لگایا گیا ہے ۔

لاک ڈاون کا دورانیہ رات آٹھ بجے سے صبح پانچ بجے تک رہے گا ۔ جمعے ، ہفتے اور اتوار کو لاک ڈاون کا دورانیہ چوبیس گھنٹے رہے گا .

۔لاک ڈاون کے دوران میڈیکل اسٹور کھلے رہیں گے ۔ عراقی عوام ریسٹورنٹس سے کھانا بھی منگواسکیں گے ۔ عراقی حکام نے ماسک نا پہننے والوں پر سترا ڈالر تک کا جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کررکھا ہے ۔

عراق میں فیس ماسک کی قیمت بھی کئی گنا بڑھ گئی ہے ۔ عراقی وزارت صحت کے اعلی حکام خبر دار کرچکے تھے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم تیزی سے پھیل رہی ہے ۔
نئی قسم کے کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے بچانے کے لیے لاک ڈاون لگانا ضروری ہے ۔ نتائج میں بہتری نا آنے کے سبب ۔۔ لاک ڈاون میں مزید توسیع کردی جائے گی

اکیانوے سالہ آیت اللہ الفیاد عراق کے چار بڑے مذہبی رہنماوں میں سے ایک ہیں ۔ اور آیت اللہ سیستانی کے قریبی ساتھی مانے جاتے ہیں ۔

آیت اللہ الفیاد کے دفتر سے ان کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی گئی ۔ تاہم ان کی طبیعت بہتر ہے ۔

عراقی حکام کے مطابق نئی قسم کا کورونا وائرس بغداد کے علاوہ نجف اور کربلا میں پایا گیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button