اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں
جشن آزادی پاکستان پر ایک کلومیٹر طویل سبز ہلالی پرچم تیار
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان کے قبائلی علاقے کے ایک سماجی کارکن نے یوم آزادی کی مناسبت سے طویل ترین پاکستانی پرچم تیار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق یوم آزادی پر ایک کلومیٹر لمبا اور 35 فٹ چوڑا سبز ہلالی پرچم تیار کر لیا۔ قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل کے سماجی کارکن شاکر آفریدی نے جھنڈا لاہور میں ایک ماہ میں تیار کرایا۔
یہ جھنڈا ایک لاکھ 24 ہزار مربع فٹ اور 23 من وزنی ہے۔ آج صبح 10 ہزار رضاکار اسے تھام کر لنڈی کوتل بازار سے طورخم بارڈر تک 12 کلومیٹر طویل مارچ کریں گے۔
شاکر آفریدی کے مطابق یہ دنیا کا سب سے بڑا پرچم ہوگا جس کا مقصد قبائل کی طرف سے حب الوطنی کا اظہار ہے۔