یوکرین کی جنگ سے فائدہ اٹھانے کے لالچ میں، صیہونیوں نے تعمیر نو کا اجلاس منعقد کرنے کا علان
شیعہ نیوز:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے آنے والے دنوں میں یوکرین کی تعمیر نو کے معاملے پر بات چیت کے لیے تل ابیب اور کیف حکام کے درمیان مشترکہ کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔
صہیونی چینل "کان” نے آج اعلان کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں "اسرائیل-یوکرائنی” کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں یوکرین کی تعمیر نو پر بات چیت کی جائے گی۔
اس نیٹ ورک نے اطلاع دی: اس کانفرنس میں اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ اسرائیل روس کے ساتھ جنگ کے نتیجے میں یوکرین کے کھنڈرات کی تعمیر نو کے عمل میں کس طرح مدد کرسکتا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ تقریباً 20 بجلی کے جنریٹر یوکرین کو منتقل کرے گی؛ کیونکہ جنگ کے نتیجے میں اس ملک کے بجلی کے شعبے کو نقصان پہنچا ہے۔
یوکرین کی جنگ میں مداخلت اور زیادتی کا فتنہ ابھی تک صہیونی حکام کے سر سے نہیں چھوڑا۔
اس سے قبل روس اور صیہونی حکومت کے درمیان اس حکومت کی جانب سے یوکرین کو ہتھیاروں سے لیس کرنے کے امکان کے بعد اختلافات پیدا ہوئے تھے اور ماسکو حکام نے اس بارے میں قابض حکومت کو خبردار کیا تھا۔