اہم پاکستانی خبریں

مدارس معاشرتی اصلاح اور فیک نیوز جیسی سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے کام کریں، عارف علوی

شیعہ نیوز:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ لوگوں کی اخلاقی تربیت اور اسلامی معاشرے کی تشکیل میں منبر و محراب کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سماجی ترقی میں منبر و محراب کے کردار پر اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں نگراں وفاقی وزیر مذہبی امور، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزراء برائے اوقاف و مذہبی امور نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ علماء اور آئمہ کرام سماجی موضوعات پر اسلامی تعلیمات کے بارے میں لوگوں کو تعلیم دیں۔ مساجد مقامی آبادی کو تعلیم دینے اور رابطے کا اہم ذریعہ ہیں۔ صدر علوی نے کہا کہ ملک بھر میں اسکولوں سے باہر 27 ملین بچوں کو تعلیم دینا بہت بڑا چیلنج ہے۔ ملک میں ڈھائی لاکھ سے زائد مساجد کو شرح خواندگی بڑھانے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علماء، خطیب اور مدارس معاشرتی اصلاح اور فیک نیوز جیسی سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے کام کریں۔ صدر علوی نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی، خواتین کے حقوق، بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کا فروغ اہم سماجی امور ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button