مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

مغربی ممالک آج بھی حلبچہ کے دردناک واقعہ کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں؛ ایران

شیعہ نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جن مغربی ممالک نے صدام معدوم کو کیمیائی ہتھیار فراہم کئے وہ حلبچہ میں کیمیائی ہتھیاروں سے ہونے والے قتل عام کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں۔

خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں حلبچہ میں صدام معدوم کے کیمیائی حملے کی برسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن مغربی ممالک نے صدام معدوم کو کیمیائی ہتھیار فراہم کئے وہ حلبچہ میں کیمیائی ہتھیاروں سے ہونے والے قتل عام کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ حلبچہ میں مغربی ممالک کی دیئے گئے کیمیائی ہتھیاروں سے 5000 عام شہری شہید کردئے گئے اور مغربی ممالک آج بھی حلبچہ کے دردناک واقعہ کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ مغربی ممالک کی اب بھی خطے میں شرارتیں جاری ہیں ۔ انھیں شرم آنی چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button