دنیا

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد عہدے سے مستعفی ہوگئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔مہاتیر محمد نے ملائیشیا کے بادشاہ کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے۔ گزشتہ دنوں مہاتیر محمد نے کہا تھا کہ وہ نومبر 2018میں ایشیا پیسفک اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس کے بعد عہدہ چھوڑ دیں گے تاہم ان کے اتحادی انور ابراہیم نے ان کے فیصلے سے عدم اتفاق کیا تھا جس کے بعد گزشتہ روز سے ملائشیا کے سیاسی حلقوں میں گہما گہمی چل رہی تھی۔یہ امکان بھی ظاہر کیاجا رہا تھا کہ مہاتیر محمد دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر ایک نئی حکومت کی تشکیل کا اعلان کرسکتے ہیں تاہم اب انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

یاد رہے کہ دوہزار اٹھارہ کے عام الیکشن میں نجیب رزاق کو شکست دینے کیلئے مہاتیر محمد نے دیگر دوجماعتوں کے ساتھ اتحاد بنا کر انتخابات میں حصہ لیاتھا۔ اس دوران یہ طے پایا تھا کہ کامیابی کی صورت میں پہلے دو سال مہاتیر محمد وزیراعظم رہیں گے جبکہ بقیہ مدت کیلئے انور ابراہیم کو وزیراعظم بنایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button