اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریں

مرجعیت اور رہبریت تشیع کا فخر ہے، سبطین سبزواری

مرجعیت، رہبریت اور قیادت کیخلاف نعرے لگانے والا ٹولہ استعماری ایجنڈے کو پروان چڑھا رہا ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ مرجعیت، رہبریت اور قیادت کیخلاف نعرے لگانے والا ٹولہ استعماری ایجنڈے کو پروان چڑھا رہا ہے۔

علامہ سبطین سبزواری کا کہنا تھا کہ قرآن آخری الہامی کتاب ہے، جس میں تمام مسائل کا حل موجود ہے۔ مرجعیت، رہبریت اور قیادت کیخلاف نعرے لگانے والا ٹولہ استعماری ایجنڈے کو پروان چڑھا رہا ہے تاکہ شیعہ کو تقسیم کرنے کا تاثر دیں، امریکہ اور اس کے حواری چاہتے ہیں کہ تشیع کے روشن چہرے کو مسخ کرکے غالی اور نصیری خرافات کو فروغ دیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ شیعہ توحید پرست ہیں، مشرک، غالی اور نصیری نہیں ہو سکتے۔ توحید، ختم نبوت اور ولایت علی بن ابی طالبؑ ہمارے ایمان کا حصہ ہے، امام زمانہؑ کی غیبت کبریٰ میں مراجع عظام اسلام کے محافظ اور تشریح کرنیوالے ہیں، کسی کو سٹیج حسینی کو بدنام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

لاہور میں عہدیداروں سے گفتگو میں انہوں نے واضح کیا کہ مرجعیت، رہبریت اور قیادت تشیع کا فخر ہے، جو دشمنان اسلام کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے جبکہ اجتہاد شیعیت کا اعزاز ہے، اسلام زندہ مذہب ہے جس میں تمام جدید مسائل کا حل بھی موجود ہے، ولایت فقیہہ اسلام کا سیاسی نظام ہے، اس پاکیزہ مذہب میں کسی خاندانی شہنشاہیت، سرمایہ دارانہ اور سیکولر نظاموں کی کوئی گنجائش نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button