مجلس وحدت مسلمین اور جماعت اسلامی مل کر فلسطینی مسلمانوں اظہار یکجہتی کیلئے تحریک چلا ئیں گے۔
شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے صوبائی دفتر وحدت ہاوس میں جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمن،مسلم پرویز کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات کی اس موقع پر علامہ مبشر حسن،میر تقی ظفر،ناصر الحسینی،عسکری رضا موجود تھے۔رہنما وں نے ملاقات کے بعد مشرکہ پریس کانفرنس کی اپنے خطاب میں علامہ صادق جعفری کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین اور جماعت اسلامی مل کر فلسطینی مسلمانوں اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف ملک بھر میں مل کر تحریک چلا ئیں گے۔مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر 21مئی بروزر جمعہ فلسطین میں اسرائیل جارحیت کے خلاف ملک گیر یوم یکجہتی مظلومین فلسطین احتجاج ہوگا۔ جمعہ کو ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں فلسطین کے حق میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔سندھ بھر بلخصوص کراچی تمام جامع مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ فلسطین پر حملہ عالم اسلام کی غیرت وحمیت پرحملہ ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پوری قوم سے اپیل کی ہے کہ مظلومین فلسطین کی حمایت میں 21 مئی گھروں سے نکلیں۔ ریلیوں کا مقصد فلسطین کی حمایت اور اسرائیل بربریت پر آواز بلند کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف پاکستانی حکومت دو ٹوک اور واضح موقف اختیار کرے۔جماعت اسلامی کی جانب سے 23مئی اتوار کو حمایت فلسطین مارچ میں بھر پور شرکت کریں گے۔کانفرنس سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ عرب حکمرانوں کی خیانت کی وجہ سے آج مظلوم فلسطینی مسلمان اسرائیل کے ظلم کا نشانہ بن رہے ہیں۔مسلم امہ عملی طور پر مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی مدد کریں باشعور مسلمانوں نے مل کر بے حس حکمرانوں اور مردہ ضمیروں کو جھنجھوڑنا ہے۔ مسئلہ فلسطین پر عالمی برادری کی خاموشی مجرمانہ غفلت اور بدترین بے حسی ہے انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین محض زمینی تنازع نہیں بلکہ یہ نسلوں کی بقا کا مسئلہ ہے۔ بیت المقدس سے صرف فلسطینیوں کا تعلق نہیں بلکہ ہر کلمہ گو کی اس سے جذباتی وابستگی ہے۔حکومت پاکستان کی طرف سے مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی مسلمانوں کی جانی و مالی امداد کا اعلان کر ے۔