پاکستانی شیعہ خبریں

مجلس وحدت مسلمین سندھ کا صوبائی دو روزہ تنظیمی کنونشن آج سے شروع ۔علامہ مبشر حسن

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین سندھ کا صوبائی دو روزہ تنظیمی کنونشن بنام رائیان کربلا کراچی گلستان سو سائٹی میں منعقد کیا جائے گا۔ہفتہ چار جون صبح سے شروع ہونے والے کنونشن میں وحدت کانفرنس و دیگر پروگرامات سمیت انٹرا پارٹی الیکشن بروزاتوارکو منعقد کئے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین سندھ کے ترجما ن علامہ مبشر حسن نے کراچی صوبائی دفتر وحدت ہاوس سے جاری اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے منعقدہ صوبائی کنونشن میں سندھ کے تمام ڈویثرن واضلاع کے تنظیمی نمائندگان شریک ہوں گے اورضلعی سیکرٹری جنرلز اور نمائندے اپنا اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے اگلے تین سال کیلئے سندھ کے نئے صوبائی صدر کا انتخاب کریں گے۔ اس موقع پر پارٹی چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری بھی خصوصی شرکت اور کانفرنس سے خطاب کریں گے جبکہ صوبائی کنونشن میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے علماء کرام و زاکرین شخصیات سمیت مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما بھی شریک ہونگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button