مجلس وحدت مسلمین کا حلقہ249ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدلقادر خان مندوخیل کی حمایت کا اعلان
شیعہ نیوز:پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر وقار مہدی،حلقہ 249 کے امیدوار عبدلقادر خان مندوخیل، اور مجلس وحدت مسلمین 249کے امیدوار علامہ مبشر حسن رہنما علی حسین نقوی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلقہ249 کے عوام کی خوشحالی کے لیے مشترکہ کوششوں کے عزم کا اعادہ کیا۔قادر خان مندوخیل نے کہا کہ مذکورہ حلقے کے ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔تحریک انصاف نے حلقے میں کسی بھی قسم کا کوئی ترقیاتی کام نہ کر کے عوام کا اعتماد کھو دیا ہے۔سندھ حکومت نے دو ارب روپے کی خطیر رقم حلقے میں ترقیاتی کاموں پر خرچ کر کے عوامی جماعت ہونے کا ثبوت دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حلقہ249 کو شہر کا ماڈل حلقہ بنایا جائے گا۔ضمنی انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین کی حمایت حاصل کرنے کے لیے پہلے بھی آ چکے ہیں۔حمایت کی یقین دہانی پر ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے شکر گزار ہیں۔مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علی حسین نقوی نے کہا کہ وعدہ کرکے علاقوں سے غائب ہونے والوں کے ساتھ نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔این اے 249 کراچی کا مضافاتی علاقہ ہے جو بہت زیادہ نظرانداز ہوا ہے عوام کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔ حلقہ این اے 249 کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا۔پیپلز پارٹی کے قائدین نے اہل علاقہ کے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔مشاورت کے بعد مجلس وحدت مسلمین نے پیپلزپارٹی کے امید وار کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ حلقہ این اے 249 میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل کا بھرپور ساتھ دیں گے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما وقار مہدی نے کہا کہ وفاقی حکومت کو کراچی و سندھ کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں رہی۔وزیر اعظم عمران خان اعلانات تو کرتے ہیں لیکن کام نہیں کرتے۔ان شا اللہ مستقبل میں عوام کو علاقے میں کام نظر آئیں گے۔پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اور عوام میں نظر آئے گی۔ ایم این اے ایم پی نہیں ہے لیکن 42 کروڑ روپے کے ترقیاتی کام کئیے ماضی میں ایم کیوایم منتخب ہوتی رہی ہے مقامی حکومت بھی ان کی رہی بلدیہ ٹاؤن کا بنیادی مسلہ پانی سیوریج اور سڑکیں ہیں کورنگی کراسنگ میں ہمارا کوئی ووٹ نہیں لیکن ترقیاتی کام کر وائے پیپلزپارٹی کراچی کی خدمت کررہی ہے پیپلزپارٹی بلا تفریق خدمت پر یقین رکھتی ہے