پاکستانی شیعہ خبریں

پاراچنار، مجلس شہادت شریکۃ الحسین حضرت زینبؑ کا انعقاد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاراچنار میں شریکتہ الحسین بی بی زینب سلام اللہ علیہا کا یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

پاراچنار کے انوریہ امام بارگاہ بجلی گھر میں یوم شہادت شریکتہ الحسین بی بی زینب بنت امام علی کے موقع پر مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں کثیر تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں جناب فاطمہ زہرا ؑ کے فضائل سے خوفزدہ کالعدم سپاہ صحابہ کی جانب سے نئی فرقہ وارانہ لہر کا آغاز

اس موقع پر خطیب آل محمد سید راحت حسین میاں نے بی بی زینب سلام اللہ علیہا کی سیرت، کردار اور اسلام کیلئے عظیم قربانی پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور کہا کہ بی بی زینب سلام اللہ علیہا کا کردار صبر و استقلال اور پاک کردار خواتین کیلئے مشعل راہ ہے۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سہیل سید میاں، سید مفید حسین میاں اور میاں انور غگ کمیٹی کے رہنماء ماہر حسین کا کہنا تھا کہ اورکزئی کے صدر مقام کلایہ میں میاں شاہ انور بزرگوار کا مزار زائرین اور تعمیر و مرمت کے لئے کھول دیا جائے تاکہ ان کے لاکھوں عقیدت مندوں میں پائی جانی والی بے چینی ختم ہو جائے، میاں بزرگوار کا مزار بدامنی کے دور میں بند کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button