مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی سے پوری تیاری کے ساتھ الیکشن میں حصہ لے گی،علامہ مبشر حسن
شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن پولٹیکل سیکرٹری علا مہ مبشر حسن نے وحدت ہاوس انچولی میں ڈویژن پولٹیکل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کا سیاسی شعور بڑھا ھے اب عوام الیکشن میں ملک کو معاشی طور پر کمزور کرنے والوں کے خلاف ووٹ دیں گے اور ملک کو آئی ایم ایف اور امریکی غلامی کرنے والوں سے نجات دلائیں گے ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ( MWM ) کراچی سے پوری تیاری کے ساتھ الیکشن میں حصہ لے گی۔اجلاس میں مولانا صادق جعفری علامہ ملک غلام عباس ،سبط اصغرمولانا نشان حیسدر سمیت دیگر زمہ داران موجود تھے علامہ مبشر حسن نے مزید کہا کہ کراچی بلخصوص سندھ کی عوام کے بنیادی مسائل اور سہولیات کے حل کے لیے جدوجہد کریں گے،کراچی سمیت پورے صوبے کی عوام کو متحد کریں گے ،سندھ کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے عوام ہم پر اعتماد کرے،، سابقہ حکمران صرف عیاشیوں اور محلات بنانے میں مصروف ہے انہیں عوام سے کوئی سروکار نہیں ہے،ہمارا مؤقف واضع ہے کہ مظلوم عوام کی داد رسی کی جائےعوام مہنگائی کے ہاتہوں بہت پریشان ہے،اگر حکمرانوں نے سنجیدگی سے نوٹس نہیں لیا تو عوام روڈو پر ہوگی اور حالات کی تمام تر ذمہ دار حکمران ہونگے