مجلس وحدت مسلمین کاضلع چنیوٹ اور جھنگ میں تنظیمی تربیتی فعالیت کا باقاعدہ آغاز
شیعہ نیوز: ملک بھر میں ایام عزاء (محرم الحرام و صفراالمظفر) میں روکے گئے (تنظیمی تربیتی فعالیت) سلسلہ کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے ۔
اسٹڈی سرکل کایہ سلسلہ فکری ارتقاء ،صحیح دینی سوچ پیدا کرنے ،اجتماعی سیاسی فکری دینی وسماجی تربیت کے لئے بہت ضروری ہے ۔
ضلع چنیوٹ میں برادر سید عاشق حسین بخاری ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع چنیوٹ اور برادر مظہر عباس جعفری صوبائی سیکریٹری تنظیم سازی کی ذاتی کاوشوں اور الہی ذمہ داریوں کے پیش نظر ضلع چنیوٹ میں تنظیمی تربیتی فعالیت کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کی شہرہ آفاق کتاب ( ہمارے آئمہ اور ان سیاسی جدوجہد) کا اسٹڈی سرکل (حلقہ مطالعہ) کا باقاعدہ آغاز چنیوٹ شہر میں ہوا جس میں ضلعی صدر و کابینہ کے معزز اراکین کے علاوہ صوبائی سیکریٹری تنظیم سازی نے شرکت کی ۔
ملک بھر میں صوبائی و ضلعی مسئولین اس تعلیمی تربیتی دروس کی جانب متوجہ ہوں اور اپنی ترجیحات میں اس کو شامل کریں تو یہ ایک بہت ہی سادہ اور آسان روش ہے جس سے ہمارے ضلعی اور یونٹس کے معزز اراکین کی تربیت ہوسکے گی ۔ اس سارے پروسیس میں صوبائی کابینہ کے معزز ممبران اپنی ذاتی کاوشوں اور سرپرستی سے اس کار خیر میں اپنا بہترین کردار ادا کرسکتے ہیں ۔