پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مجلس وحدت مسلمین الیکشن میں بھرپور حصہ لےگی، علامہ احمد اقبال رضوی

شیعہ نیوز:سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین لاہور میں تنظیمی برادران کی ایک صمیمی نشست منعقد ہوئی۔ تنظیمی برادران شہر کے مختلف علاقوں سے شریک ہوئے۔ تنظیمی نشست میں علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان، سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان و سابق معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب، شہریار مرکزی سیکرٹری روابط، مولانا راجہ مصطفیٰ، برادر سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب نے شرکت کی۔

نقی مھدی ضلعی آرگنائزر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور، سجاد حسین نقوی، اسداللہ بلتی، نجم خان مرزا، آفتاب ہاشمی، بابر شاہ، کاظم جعفری، کاظم نقوی، فیضان علی کے علاوہ دسیوں افراد نے بھی شرکت کی۔ اس نشست سے علامہ سید احمد اقبال رضوی نے خطاب کیا اور خالص تنظیمی، سیاسی اور امام زمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی عصر غیبت میں تنظیمی کارکن کی ذمہ داریاں کے موضوع پر جامع اور مدلل گفتگو کی۔ جسے برادران نے بہت سراہا۔ علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین عام انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، اس حوالے سے امیدواروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button