اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

رہنما ایم ڈبلیو ایم آغا علی رضوی کاپی ٹی آئی سے جنگ کا اعلان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سکریٹری جنرل آغا سید علی رضوی نے کہاہے کہ کرپٹ عناصر کو ٹکٹ دیاگیا تو پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ باقاعدہ جنگ ہو گی ۔

آغا علی رضوی کا کہنا تھا کہ ہم اصولوں اور اقدار کی سیاست کرتے ہیں تبدیلی یہ نہیں ہے کہ کرپشن میں بدترین مثالیں قائم کرنے والے عناصر کو ایک مرتبہ پھر ایوان میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نوکریاں اور ٹھیکے بیچنے والے عوام کے ہر گز خیر خواہ نہیں ہو سکتے افسوس اس بات پر ہوتا ہے کہ محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی ملازمت چہیتوں میں تقسیم کرنے والوں کو بھی پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی ٹکٹ دینے کی باتیں چل رہی ہے اگر یہی تبدیلی ہے تو ایسی تبدیلی پر ہزار لعنت بھیجتے ہیں۔

آغا علی رضوی نے مزید کہاکہ ہمارا مقصد ذاتی طورپر مال بنانا ہر گز نہیں ہے عوام کے مفادات کا تحفظ پہلے بھی کیا ہے آئندہ بھی کریں گے ضمیر فروشی کرنے پر اپنی ہی جماعت کے منتخب رکن اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا اور اس کے خلاف بھرپور عوامی تحریک شروع کی یہی وجہ ہے کہ مذکورہ رکن اسمبلی عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے ووٹ دوسری جماعتوں کے اراکین اسمبلی نے بھی بھیجے تھے مگر ان کیخلاف آج تک کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہم اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف سے ابھی تک کوئی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات طے نہیں ہوئی کرپٹ عناصر کو ٹکٹ دینے کی باتیں سامنے آنے کے بعد دونوں جماعتوں کے درمیان دوریاں بڑھ رہی ہیں ہماری شرائط پر اترنے میں ناکام رہی تو پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیوا یم آنے سامنے ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button