دنیا

اسرائیل نے گھٹنے ٹیک دیئے

شیعہ نیوز:اس بات کا اعتراف ایک اسرائیلی اخبار نے کاریش گیس فیلڈ کے بارے میں شائع ہونے والی تازہ ترین رپورٹ میں کیا ہے۔

روزنامہ ھاآرٹس کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے شدید انتباہ کے بعد، اسرائیل کے لیے لبنان کی سرحد پر واقع متنازعہ علاقے کاریش سے گیس نکالنا ممکن نہیں رہے گا ۔ اخبار نے اپنے دفاعی تجزیہ نگار کے حوالے سے بتایا ہے کہ حزب اللہ کی دھمکی کی وجہ سے اسرائیل کو مذکورہ گیس فیلڈ سے گیس نکالنے کا کام موخر کرنا پڑا ہے حالانکہ پہلے اس کام کیلئے رواں سال ستمبر کا وقت مقرر کیا گیا تھا۔
ہاآرٹس کے مطابق حزب اللہ کے انتباہ نے نہ صرف اسرائیل بلکہ یورپ کو بھی توانائی کے حوالے سے تشویش میں مبتلا کردیا ہے جو روسی گیس کے بجائے کاریش گیس فیلڈ سے آس لگائے بیٹھے ہیں۔
ایک اور اسرائیلی آخبار یدیعوت احارونوت نے لکھا ہے کہ تل ابیب کی فوجی ٹیم حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے انتباہ کا بغور جائزہ لے رہی ہے۔
حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کا کاریش کے علاقے میں گیس کی تلاش کے لیے بحری جہاز بھیجنا لبنان کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی شمار ہوگا اور لبنان کے حقوق کے حصول کے بغیر کسی کو بھی اس گیس فیلڈ سے گیس نکالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button