مشرق وسطی

یمنیوں کی بڑی کاروائی 500 سعودی اور سوڈانی ایجنٹ ہلاک و زخمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمنی فوج اور رضاکار فورس کی کاروائی میں سعودی اتحاد کے 500 سے زائد ایجنٹ اور آلہ کار ہلاک و زخمی ہوئے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور رضاکار فورس نے صوبہ حجہ میں آپریشن کے دوران سعودی اتحاد میں شامل 500 سے زائد سعودی اور سوڈانی آلہ کاروں کو ہلاک اور زخمی کر دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمنی فوج اور رضاکار فورس نے ملک کے شمال مغربی صوبے الحجہ کے الحرض شہر کے مغربی علاقے میں سعودی اور سوڈانی ایجٹنوں کے ٹھکانے پر وسیع حملہ کیا۔

انصار اللہ ویب سائٹ نے رپورٹ دی ہے کہ یمنی فوج نے اس آپریشن کے دوران دسیوں علاقوں اور گاوؤں کو آزاد کرا لیا گیا ہے۔ یہ آپریشن دو دن تک چلا اور یمنی فوج نے اس آپریشن کے دوران سعودی اتحاد کے آلہ کاروں اور ایجنٹوں کے قبضے سے 54 کلومیٹر کے علاقے کو آزاد کرا لیا۔

اس ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ یمنی فوج نے اس آپریشن کے دوران الراکب، بنی عوید، بنی فراس، العسیلہ اور العوارض نامی گاؤں کو آزاد کرا لیا۔

اس آپریشن کے دوران سعودی اتحاد میں شامل 500 یمنی، سعودی اور سوڈانی آلہ کار اور ایجنٹ ہلاک ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق 80 سے زائد سوڈانی ایجنٹ اور 15 سعودی آلہ کار ہلاک ہوئے جبکہ درجنوں زخمی اور قیدی بنے۔

اس آپریشن کے دوران یمنی فوج کو بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود، بکتر بند گاڑیاں، ٹینک، ہلکے اور بھاری ہتھیار بھی ملے جبکہ باقی ایجنٹ فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button