اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، چارسدہ سے 3 تکفیری دہشتگرد گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)چارسدہ میں پولیس نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پشاور کے نواحی علاقے چارسدہ میں محرم الحرام کے موقع پر شبقدر پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جبکہ دہشت گردوں کی نشاندہی پر بارودی مواد اور 3 ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد کر لیے ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں دہشت گرد کمانڈر کا سہولت کار بھی شامل ہے۔

دہشت گردوں نے تھانہ پر حملے کے لیے ایک خودکش بمبار کو تیار کیا تھا، دہشت گرد سرو کلے و شبقدر پولیس موبائل اور پولیس اسٹیشن کو بھی نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد بھتہ خوری اور ماضی میں ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث رہے، 2014ء میں اسی گروپ نے پر مجیت سنگھ سے بھتہ مانگا اور انکار پر مجیت سنگھ کو قتل کر دیا تھا۔ چارسدہ پولیس کے مطابق دہشت گردوں سے بھتے میں استعمال ہونے والے 3 افغانستان کے سم جیکٹ بھی برآمد ہوئے ہیں جبکہ گرفتار دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لیے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button