اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اکثریت تبلیغی جماعت کی ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اکثریت تبلیغی جماعت کی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب بھرمیں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 1133 ہے۔انہوں نے کہاکہ 33اضلاع میں تبلیغی جماعت کے 10632مبلغین کو قرنطینہ کیا گیا ہے اور اب تک کی گئی ٹیسٹنگ میں 296 کیسز مثبت آئے ہیں ۔

coronavirus punjab

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ تبلیغی جماعت کے کورونا سے متاثرہ تمام مریضو ں کی مناسب دیکھ بھال کی جارہی ہے ۔312کیسز مختلف سینٹرز میں موجود زائرین کے ہیں ۔ باقی 525 افراد مختلف اضلاع میں ہیں ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ایک اور ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت مجموعی طور پر ڈسٹرکٹ لاہور میں 220،ننکانہ صاحب میں 11، قصورمیں 8 ، شیخوپورہ میں 1،راولپنڈی میں 56،جہلم میں 29،اٹک میں 1، گجرانوالہ میں 22، سیالکوٹ میں 7،نارووال میں 3،گجرات میں 93،حافظ آباد میں 6۔

جبکہ منڈی بہاؤالدین میں 14،ملتان میں 4، ویہاڑی میں 9،فیصل آباد میں 9، چنیوٹ میں 5، رحیم یار خان میں 3، سرگودھا میں 5، میانوالی میں 3،خوشاب میں 1، بہاولنگر میں 3،بہاولپور میں 3، لودھراں میں 3، ڈیرہ غازی خان میں 5اور لیہ میں 1کورونا وائرس میں مبتلا مریض موجود ہے ۔

واضح رہے کہ تبلیغی جماعت کی لاپرواہی کی وجہ سے کورونا وائرس ملک میں بہت تیزی سے پھیلا ہے جبکہ سعودی عرب، امریکہ اور یورپ سے آنے والوں نے بھی کورونا وائرس مقامی طور پر منتقل کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button