جواد نقوی کے خلاف کلیپ بنانا، گروپس میں بحثیں کرنا ، تحریر لکھنا وسوسہ شیطانی ہے
شیعہ نیوز:سید جواد نقوی کے خلاف کلیپ بنانا، گروپس میں بحثیں کرنا ، تحریر لکھنا وسوسہ شیطانی ہے : حضرت آیت اللہ موئدی*
علامہ سید جواد ایک محقق انسان ہے ایک بہت بڑی شخصیت ہے اسکا بعض جگہ شاذ نظریات کو بیان کرنا یا بعض مشکوک الفاظ کا استعمال کرنا موجب نہیں بن سکتا کے انکے خلاف منفی کیمپین چلائی جائے ، علامہ جواد نقوی پر یہ اعتراض جو کہ انہوں نے کہا کہ جو عین مجردہ کے قائل ہیں ان کو 100 سال پہلے متولد ہونا چاہیے تھا یا بعض دوسرے جملے ،
ان سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ وہ دشمن مراجع یا حوزہ علمیہ ہے ،
عصمت انبیاء کے حوالے سے انکے جملے کہ علماء و مراجع قرآن کے مقابلے میں آ جاتے ہیں اور آدم نے معصیت کی ، یہ نہ تو توہین آدم ہے نہ توہین مراجع ،
البتہ انسان بعض اوقات مطلب بیان کرتے ہوئے بعض تعبیریں استعمال کرتا ہے آپ اسکی ان تعبیریں پر معترض ہو سکتے ہیں لیکن اسکو دشمن مراجع یا حوزہ نہیں کہ سکتے ،
زیادہ سے زیادہ خود آغا جواد کے پاس جائیں ان سے بات کریں لیکن کسی کو حق نہیں کہ سوشل میڈیا پر انکی شخصیت کو خراب کریں، یا انکے نقائص کو عام کریں، یاد رکھیں ایسا کرنے والوں کو میرا پیغام دے دیں کہ امام زمان آپکے ان کاموں سے راضی نہیں ہے ،
خود ان سے جا کر بات کریں اگر وہ قبول نہ کرے تب بھی ایسا کوئی کام جس سے معاشرہ میں لوگ سمجھے کہ علماء باھم دست و گریباں ہیں یا ضعف علماء برملا ہو یہ دشمن امریکہ چاہتا ہے جو آغا جواد کے خلاف کلیپ بناتے ہیں ان سے کہو کہ جا کر امریکہ اسرائیل وھابی کے خلاف کیوں کلیپ نہیں بناتے، علمی مباحث پر کلیپ بناو اور علمی موضوعات پر گفتگو کرو ،