
ملائیشیا نےاسرائیلی شپنگ کمپنی پر پابندی لگا دی
شیعہ نیوز: ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے بدھ کے روز کہا ہے کہ ملائیشیا فوری طور اسرائیلی شپنگ کمپنی "زیم” کو اپنی بندرگاہوں کے استعمال سے روک دیا ہے۔
رائٹرز نے خبر دی ہے کہ ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے اعلان کیا ہے کہ زیم شپنگ کمپنی (صیہونی حکومت) کے جہازوں کو اس ملک کی بندرگاہوں میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔
انور ابراہیم نے کہا کہ ملائیشیا ZIM شپنگ کمپنی کے جہازوں کے داخلے اور برتھنگ کو اگلے 4 ہفتوں تک اپنی بندرگاہوں میں روک دے گا، جس کا مرکزی دفتر تل ابیب میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی ہیلی کاپٹروں پر حزب الله لبنان کا میزائل حملہ
انہوں نے ایک بیان میں مزید کہا کہ "یہ پابندی اسرائیل کے ان اقدامات کا ردعمل ہے جو بنیادی انسانی ہمدردی کے اصولوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے‘‘۔
صہیونی اسلحہ ساز کمپنیوں کی تجارت کا بڑا حصہ ZIM شپنگ لائنز کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ زیم کمپنی حالیہ برسوں میں کونون صیہونی ہولڈنگ کے ذیلی ادارے کے طور پر نیویارک اور تل ابیب اسٹاک مارکیٹوں میں داخل ہوئی ہے۔
اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر 7 اکتوبر کو حماس کی طرف سے سرحد پار آپریشن کے بعد وحشیانہ جنگ شروع کی تھی۔ اسرائیل کا کہنا تھا کہ 1,200 افراد ہلاک اور 240 یرغمال بنائے گئے تھے۔
اس کے بعد سے اسرائیلی فورسز نے ساحلی پٹی کا محاصرہ کر کے اس کے ایک بڑے حصے کو تباہ کر دیا ہے جب کہ فلسطینی محکمہ صحت کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ تقریباً 19 ہزار شہید ہو چکے ہیں۔