دنیا

ملائیشیا کا اسرائیلی حکومت پر ہتھیاروں کی پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

شیعہ نیوز: ملائیشیا کے وزیراعظم نے غزہ اور لبنان میں جاری جارحیت کو روکنے کے لئے اسرائیلی حکومت کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی کا مطالبہ کیا۔

الجزیرہ نے بتایا ہے کہ ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے غزہ اور لبنان میں جاری جارحیت کے باعث اسرائیلی حکومت پر فوری ہتھیاروں کی پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم غزہ میں صیہونیوں کے وحشیانہ جرائم کی مذمت کرتے ہیں، فلسطینیوں کی ایک سال سے زائد عرصے سے جاری نسل کشی کو روکنے کے لیے، ہمیں فوری طور پر اسرائیل پر ہتھیاروں کی پابندی نافذ کرنی چاہیے۔”

یہ بھی پڑھیں : لبنان کے خلاف جارحیت بند کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں، مصر

انور ابراہیم نے فلسطینی پناہ گزین ایجنسی (UNRWA) کی سرگرمیوں پر پابندی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومتوں کو فلسطینیوں کی حمایت میں UNRWA کے اہم کردار کے لئے غیر متزلزل حمایت کرنی چاہیے۔

ملائیشیا کے وزیر اعظم نے واضح کیا کہ غزہ، لبنان، ایران، عراق، یمن اور شام پر اسرائیل کی کھلی جارحیت کو روکنے کے لیے فیصلہ کن اقدام کرنا ہوگا۔

انہوں نے لبنان میں اقوام متحدہ کے امن دستوں (یونیفل) پر صیہونی فوج کے حملے کی بھی مذمت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button