دنیا

امریکی دباؤ مسترد، ایران و غزہ سے متعلق مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ملائیشیا

شیعہ نیوز: ملائیشیا کے وزیراعظم نے امریکی دباؤ کے باوجود فلسطین کی حمایت اور ایران کے ساتھ تعلقات جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے واضح طور پر کہا ہے کہ ان کا ملک ایران اور غزہ سے متعلق اپنے اصولی مؤقف پر ثابت قدم ہے اور امریکی دباؤ کی وجہ سے اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونی سفارت خانے بند اور تجارتی تعلقات ختم کریں، شیخ نعیم قاسم کی عرب و اسلامی ممالک سے اپیل

انہوں نے کہا کہ اگرچہ واشنگٹن اور کوالالمپور کے درمیان تجارتی مذاکرات، خصوصا درآمدات پر ڈیوٹی میں کمی سے متعلق بات چیت جاری ہے، تاہم امریکی دباؤ کی وجہ سے فلسطین و ایران کے بارے میں ملائیشیا کے موقف پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین اور غزہ سے متعلق ہمارا مؤقف یا ایران کے ساتھ خوشگوار تعلقات ہماری پالیسی کا حصہ ہے۔ ملائیشیا ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے اور اپنی خارجہ پالیسی خود طے کرتا ہے۔

انور ابراہیم نے اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ جیسے عالمی و علاقائی فورمز پر فلسطین کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ ملائیشیا اپنے اصولی مؤقف کا دفاع کرتا رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button