دنیا

برطانوی شاہی خاندان نسل پرست اور جھوٹا ہے، اہلیہ پرنس ہیری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ملکہ برطانیہ کی بہو اور پرنس ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے شاہی خاندان کو نسل پرست اور جھوٹا قرار دے دیاہے۔

معروف امریکی اینکر اوپرا ونفرے کو انٹرویو دیتے ہوئے میگھن مارکل نے کہا کہ شاہی خاندان کی نسل پرستی کا یہ عالم ہے کہ میرے بیٹے کی سانولی رنگت کی وجہ سے وہ اسے پرنس کا ٹائٹل تفویض کرنے کے لیے بھی تیار نہیں تھے۔

میگھن مارکل اور پرنس ہیری نے اس انٹرویو میں شاہی خاندان کے ارکان، خاص طور سے ولی عہد شہزادہ چارلس پر کڑی نکتہ چینی کی تاہم ملکہ برطانیہ کو براہ راست تنقید کا نشانہ بنانے سے گریز کیا۔

انھوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب شاہی خاندان کا فرد ہونے کے سبب اُن کے ذہن میں خودکشی کے خیالات آتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی میڈیا کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر کیے جانے والے اُن کے ٹرائل سے وہ بے حد تنگ تھیں، ایک ایسا وقت تھا جب وہ ہیری سے شادی کے بعد زندہ نہیں رہنا چاہتی تھیں۔

میگھن مارکل اور پرنس ہیری نے گزشتہ سال جنوری میں شاہی خاندان سے باضابطہ علیحدگی اور امریکہ منتقل ہونے کا اعلان کیا تھا۔

برطانوی شاہی خاندان کا تاحال میگھن اور ہیری کے تازہ انٹرویو پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے تاہم کہا جارہا ہے کہ میگھن کے انکشافات اور نسل پرستی کے الزامات نے بیکنگھم پیلس سمیت میڈیا پر بھی بھونچال برپا کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button