ملعون ستار جمالی کودہشت گردی ایکٹ کے تحت سزا دی جائے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے جو فوج کی عزت نہ کرے وہ پاکستان کی عزت نہیں کرتا۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم مسئلہ کشمیر کی طرف متوجہ ہو۔ دنیا کا ہر مذہب ایک مسیحا مہدی موعود کی آمد کا قائل ہے۔ دادو میں حضرت امام مہدی علیہ السلام کی شان میں گستاخی کھلی دہشت گردی ہے۔
علامہ سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ حکومت شاتم امام زمانہؑ کودہشت گردی ایکٹ کے تحت سزا دے۔گستاخ ِ امام مہدی ؑ ملعون عبدالستار جمالی نے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات اور مجروح کیا اور ان کی دل آزاری کی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ استعمار جن دہشت گردوں کوتیار کرتا ہے پھر انہیں اپنے ہاتھوں سے مارتا ہے۔پاکستان میں دو قومی نظریہ کی بجائے دشمن کے ایجنڈوں کی حفاظت کی گئی جس کے سبب ہزاروں افراد دہشت گردی کا نشانہ بن گئے۔