دنیا

غزہ کا انتظام حماس کے حوالے نہیں کیا جائے گا، مشیر ڈونلڈ ٹرمپ

شیعہ نیوز: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر نے کہا ہے کہ غزہ کا انتظام کسی بھی صورت میں حماس کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر برائے قومی سلامتی مائیک والٹز نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے بعد انتظامی معاملات حماس کے سپرد نہیں کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : حماس کو تباہ نہیں کر سکے، اسرائیلی وزیر خارجہ کا اعتراف

انہوں نے کہا کہ حماس اگر جنگ بندی سے عقب نشینی کرے تو امریکہ اسرائیل کی حمایت کرے گا۔

والٹز نے مزید کہا کہ ہم حماس کی مکمل نابودی کے بارے میں مطمئن ہونا چاہتے ہیں۔ غزہ کے انتظامات حماس کے سپرد نہیں کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ غزہ پر 15 مہینے سے زیادہ بمباری اور وحشیانہ حملوں کے باوجود صہیونی حکومت حماس کے پاس یرغمال صہیونیوں کو رہا کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ حماس اور جہاد اسلامی نے اپنے وعدے کے مطابق جنگ بندی کے ذریعے ہی صہیونی یرغمالیوں کی رہائی کو عملی کرکے دکھایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button