منامہ مذاکرات، بحرینی حکومت کے پروپیگنڈے کا ایک حصہ قرار
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بحرین کی جمعیت الوفاق نے منامہ مذاکرات کو آل خلیفہ حکومت کے پروپیگنڈے کا ایک حصہ قرار دیا ہے۔
جمعیت الوفاق بحرین نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کی کوشش ہے کہ وہ اس اجلاس کے ذریعے یہ ڈھونگ رچانا چاہتی ہے کہ اس کے لئے مذاکرات اور علاقائی و عالمی سیکورٹی اہم ہے ۔
جمعیت الوفاق نے تاکید کی کہ بحرین کی موجودہ حکومت کی پالیسی میں گفتگو، رابطہ یا مفاہمت نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور آل خلیفہ حکومت، اپنے عوام کی سرکوبی اور طاقت کی زبان کے سوا کچھ نہیں سمجھتی۔
جمعیت الوفاق نے اپنے بیان میں منامہ اجلاس میں موجود ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انھیں جان لینا چاہئے کہ بحرین کے عوام کو کسی طرح کی سیکورٹی و تحفظ حاصل نہیں ہے۔
منامہ مذاکرات کے زیرعنوان تین روزہ پندرہویں سیکورٹی کانفرنس جمعے کی رات بحرین کے دارالحکومت منامہ میں شروع ہوئی ہے۔
اس علاقائی سیکورٹی کانفرنس کے شرکا، بحری سیکورٹی، مشرق وسطیٰ میں جنگ و تصادم، دفاعی سفارت کاری، علاقائی استحکام، امریکی پالیسی، مشرق وسطیٰ میں اتحادیوں کے تعلقات اور علاقائی رقابت اور تعاون کا جائزہ لیں گے۔