اہم پاکستانی خبریں

منشیات کیس, رانا ثناءاللہ کی میڈیکل رپورٹ درست نکل آئی

جیل میں بھی ڈاکٹرز روزانہ راناثناء اللہ کا چیک اپ کرتے ہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کیمپ جیل لاہور میں قید سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹ جیل حکام کو موصول ہو گئی ہے۔

دو روز قبل ٹیسٹ کیلئے بھجوائے گئے خون کے نمونوں میں شوگر سمیت تمام ٹیسٹ نارمل ہیں۔

جیل حکام کے مطابق رپورٹس میں رانا ثناءاللہ کو تندرست قرار دیا گیا ہے۔ مکمل بلڈ ٹیسٹ، شوگر کی رپورٹ بالکل نارمل آئی ہے۔ جیل حکام کا کہنا تھا کہ یہاں جیل میں بھی ڈاکٹرزروزانہ راناثناء اللہ کا چیک اپ کرتے ہیں، جبکہ رانا ثناء اللہ کو دل کے عارضہ کی ادویات روٹین میں مہیا کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رانا ثناءاللہ کی صحت کے حوالے سے مختلف باتیں کی جارہی تھیں تاہم اب رپورٹ آنے کے بعد یہ تمام افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button