پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شیعہ، سنی، دیوبندی، بریلوی، اہل حدیث سب مسلمان ہیں اور آپس میں بھائی بھائی ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ہم شہدائے اسلام شہید اسماعیل ہنیہ، شہید علامہ سید حسن نصراللہ و دیگر شہدائے لبنان و فلسطین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی مسلم لیگ بلوچستان کے صوبائی دفتر میں ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے اہم اجلاس کے موقع پر صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں مرکزی مسلم لیگ کے صوبائی امیر مولانا محمد امجد اور محمد ادریس مغل، مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا سہیل اکبر شیرازی، مجلس تحفظ ختم نبوت بلوچستان کے صوبائی رہنماء مولانا خلیل الرحمٰن، جمیعت علماء پاکستان کے رہنماء سید فیروز شاہ جیلانی، جماعت اسلامی بلوچستان کے رہنماء ایڈوکیٹ سید نورالحق شاہ اور عبدالولی شاکر و دیگر شریک ہوئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ یکجہتی غزہ و فلسطین کانفرنس اسرائیلی جارحیت کے ایک سال مکمل ہونے پر مظلوم فلسطینی اور لبنانی عوام سے یکجہتی کا اظہار ہے۔ بلوچستان کے غیور عوام لبنان اور فلسطین کے خلاف امریکی و اسرائیلی جارحیت، ظلم اور بربریت کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم شہدائے اسلام شہید اسماعیل ہنیہ، شہید علامہ سید حسن نصراللہ و دیگر شہدائے لبنان و فلسطین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ شہداء راہ حق کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج امت مسلمہ کو اتحاد اور وحدت کی ضرورت ہے۔ شیعہ، سنی، دیوبندی، بریلوی، اہل حدیث سب مسلمان ہیں اور آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ ان سب کا ایک ہی مشترکہ دشمن ہے، جو اسلام اور قران کا دشمن ہے، جس نے قران سوزی کی اور حضور سید الانبیاء کے خاکے بنا کر پیغمبر اسلام سے اپنی نفرت کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button