پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

چوری، ڈاکے اور اغواء برائے تاوان روز کا معمول بن چکے ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

اس سے قبل علامہ مقصود ڈومکی نے تعلقہ گڑھی یاسین کی یونین کونسل ڈکھن کا دورہ کیا۔

شیعہ نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ شکارپور، کشمور، گھوٹکی اور جیکب آباد میں امن و امان کی ابتر صورتحال ریاستی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ ڈاکو راج منافع بخش کاروبار بن چکا ہے۔ یہ بات انہوں نے ڈکھن کے دورے کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ ڈکھن پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سندھ کے ضلع شکارپور، کشمور، گھوٹکی اور جیکب آباد میں امن و امان کی ابتر صورتحال ریاستی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ چوری، ڈاکے اور اغواء برائے تاوان روز کا معمول بن چکے ہیں، جبکہ عام انسان کی زندگی مفلوج ہو چکی ہے۔ آج بھی ضلع شکارپور اور کشمور پر ڈاکوؤں کا راج ہے اور اغواء برائے تاوان مجرموں کے لئے ایک منافع بخش کاروبار بن چکا ہے۔ جس میں پیپلز پارٹی کے بااثر وڈیرے اور پولیس کے اندر چھپی ہوئی کالی بھیڑیں ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وڈیرے، ڈاکو اور پولیس کے گٹھ جوڑ نے عوام سے امن و سکون چھین لیا ہے۔ ملک کے اور خصوصاً سندھ کے سیاسی مذہبی اور قوم پرست رہنماء اس ظلم اور بربریت کے خلاف متحد ہو کر آواز بلند کریں۔ اس سے قبل علامہ مقصود ڈومکی نے تعلقہ گڑھی یاسین کی یونین کونسل ڈکھن کا دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: شہید علی رضا رضوی کے قتل کااصل ذمہ دار وزیر اعلیٰ اور سندھ حکومت ہیں، ایم ڈبلیو ایم

اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم شکار پور کے ضلعی نائب صدر دولہہ دریا خان جتوئی، تعلقہ صدر مجلس وحدت مسلمین سید نوید علی شاہ، ایم ڈبلیو ایم یوتھ ونگ کے رہنماء مستنصر مہدی ابڑو، مولانا احسان علی ابڑو، مولانا نثار علی نجفی اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے عرفان علی ابڑو کے اغواء کی واردات پر ان کے ورثاء سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا، اور ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی نائب صدر دولہہ دریا خان جتوئی کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کے گھر سے بھینس کی چوری پر افسوس کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button