پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

نواب ارباب عبدالظاہر کاسی مرحوم نے ضیائی آمریت کے دور میں طویل جدوجہد کی ، علامہ مقصودڈومکی

آپ عوامی نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم سے بلوچستان کے عوام کی آواز بنے۔

شیعہ نیوز : مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی صوبائی نائب صدور علامہ شیخ ولایت حسین جعفری عیوض علی ہزارہ ضلعی رہنما حاجی غلام حسین اخلاقی فرید احمد ڈاکٹر لیاقت علی ہزارہ و دیگر نے بلوچستان کے ممتاز قبائلی و سیاسی رہنما عوامی نیشنل پارٹی کے سابقہ صوبائی صدر نواب ارباب عبدالظاہر کاسی کی وفات پر ان کے فرزند سینیٹر نوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی، ارباب سلیمان کاسی و دیگر ورثاء اور عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی سے تعزیت کی۔

یہ بھی پڑھیں: شہید باپ کا جواں سال بیٹا بھی 20 سال بعد شہید ، گھرمیں کہرام مچ گیا

اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی  نے تاثرات بک میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔ اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ارباب عبدالظاہر کاسی نے طویل سیاسی جدوجہد کی ضیائی آمریت کے خلاف جدوجہد کے دوران جیل کاٹی اور 2012 میں عسکریت پسندوں نے ارباب عبدالظاہر کو اغواء کیا۔ آپ عوامی نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم سے بلوچستان کے عوام کی آواز بنے۔ ان کی وفات پر عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں کاسی قبیلے اور مرحوم کے خاندان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button