پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ہمیں باطل اور اہل باطل کے شیطانی عزائم کو ناکام بنانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے،علامہ مقصود ڈومکی

۔اس موقع پر انہوں نے دانشگاہ امام علی رضا علیہ السلام کے موسس بزرگ عالم دین مرحوم علامہ اصغر نجفی کی دینی اور تعلیمی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے دانشگاہ امام علی رضا علیہ السلام سیہون شریف میں مدیر مدرسہ اساتذہ اور طلاب کرام سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے اساتذہ کرام سے گفتگو کی اور طلاب سے خطاب کیا۔ جناب علامہ غلام قاسم تسنیمی نے انہیں مختلف کتب میزان الحکمہ، الکافی، تفسیر نمونہ نہج البلاغہ کے حوالے سے اردو سافٹ وئیر سے متعلق خدمات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر دانشگاہ جعفریہ، واگھریجی کے پرنسپل بزرگ عالم دین علامہ محمد محسن مہدوی بھی موجود تھے۔ اس موقع گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق علوم قرآن کریم اور تعلیمات آل محمد ﷺ کی ترویج اور اردو ترجمہ کے ساتھ اردو سافٹ وئیر کا اجراء احسن اقدام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ جل رہا ہے اور ہمارے حکمران آئینی ترمیم کے پیچھے پڑے ہیں،سراج الحق

انہوں نے کہا کہ مدراس دینیہ علوم قرآن اور تعلیمات اہل بیت کا مرکز ہیں۔ ہر دور میں حوزات علمیہ میں ایسے عظیم انسانوں نے تربیت پائی جو عالم اسلام اور انسانیت کا سرمایہ قرار پائے۔ عصر حاضر میں حضرت امام خمینی رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای آیت اللہ شہید سید محمد باقر الصدر آیت اللہ شہید مرتضیٰ مطہری جیسی نابغہ روزگار شخصیات مدارس دینیہ کے فارغ التحصیل ہیں۔طلاب کرام سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ایک طالب علم کو علم و تقوی کے حصول کے ساتھ ساتھ حالات حاضرہ سے آگاہ رہنا چاہیے ۔ موجودہ حالات میں حق و باطل کی درست شناخت کرتے ہوئے ہمیں حق اور اہل حق کا ساتھ دینا چاہیے اور باطل اور اہل باطل کے شیطانی عزائم کو ناکام بنانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔اس موقع پر انہوں نے دانشگاہ امام علی رضا علیہ السلام کے موسس بزرگ عالم دین مرحوم علامہ اصغر نجفی کی دینی اور تعلیمی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button