مراکز کے پاس پرواز کرنے والی ہر چیز نشانے پر ہوگی، حشد شعبی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق کی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کے فوجی مراکز کے اطراف میں پرواز کرنے والی کسی بھی چیز کو نشانہ بنانے کا فرمان جاری کر دیا ہے۔
ایک سیکورٹی عہدیدار کا کہنا ہے کہ حشدالشعبی کے کمانڈروں نے عراق میں کسی بھی جگہ سے پرواز کرنے والی شے پر براہ راست فائرنگ کا حکم جاری کیا ہے۔
درایں اثنا عراق کی حشدالشعبی فورس نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو غنڈہ گردی کی قیمت چکانی ہوگی۔
حشدالشعبی کے ایک کمانڈر علی الحمدانی نے کہا ہے کہ عوامی رضاکار فورس امریکہ اور صیہونی حکومت کی مذموم سازشوں کو ناکام بنا دے گی۔
عراق کے الجہاد بریگیڈ کے ایک عہدیدار حسین الاسدی نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ عراق میں امریکہ اور صیہونی حکومت کے منصوبوں پر عمل درآمد نہیں ہوسکتا اور استقامتی محاذ کے حالیہ شہداء کا خون امریکی فتنہ انگیزی کی نابودی و بربادی کا باعث ہوگی۔