
مردان، کالعدم لشکر جھنگوی کا خطرناک دہشتگرد مفتی رفیق گرفتار
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مردان سٹی پولیس نے دہشتگردی کے مقدمات میں مطلوب کالعدم وہابی دہشتگرد گروہ لشکر جھنگوی کے خطرناک دہشتگرد مفتی رفیق کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں تھانہ سٹی پولیس نے دہشت گردی کے 8 مقدمات میں مطلوب کالعدم وہابی دہشتگرد گروہ لشکر جھنگوی کے خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ دہشت گردی میں ملوث گرفتار ملزم کے سر پر حکومت کی جانب سے 40 لاکھ روپے انعام بھی مقرر کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گرد کیخلاف تھانہ سٹی، تھانہ تخت بھائی اور تھانہ شیر گڑھ میں دہشت گردی کے 8 مقدمات درج ہیں، جن میں سرکاری عمارتوں کے ساتھ ساتھ گھروں، سی ڈی شاپس اور پولیس موبائل پر دھماکوں جیسے مقدمات شامل ہیں۔
مردان پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد رفیق عرف مفتی ولد عبدالجلیل سکنہ ارم کالونی حال تورڈھیر رشکئی کے نام سے ہوئی ہے۔