کراچی، مرکزی تنظیم عزادای کے وفد کی ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان کے وفد نے ایرانی قونصل جنرل آقائی حسن نوریان سے ایرانی قونصل خانے میں ملاقات کی جس میں ملکی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال ہوا اور دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان باہمی اخوت و بھائی چارے کے فروغ اور زائرین کو درپیش مسائل اور ان کے تدارک کے لئے سیر حاصل گفتگو ہوئی ۔
اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل نے اپنے کارکردگی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور تنظیم عزاداری کے جنرل سیکریٹری جناب عباس حیدر زیدی نے تنظیم عزاداری پاکستان کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں مرجعیت اور ولایت فقیہ کی طاقت سے عالمی استکباری نظام خوفزدہ ہے
آخر میں ایرانی قونصل جنرل نے صدر تنظیم عزاداری جناب ایس ایم نقی کو اعزازی شیلڈ پیش کی اور ایس ایم نقی صاحب نے قونصل جنرل ایران آقائی حسن نوریان کی خدمت میں اپنے ادارے کی جانب سے نشان حسینیت کا تحفہ پیش کیا۔