
مرکزی تنظیم عزاداری کے وفد کی نومنتخب سینیٹر وقار مہدی سے ملاقات
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان کے وفد نے پاکستان پیپلز پارٹی کے منتخب ہونے والے سینیٹر وقار مہدی سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی اور سینیٹر بنے پر مبارک باد دی اور پھولوں کے تحائف پیش کئے۔
ایس ایم نقی نے کہا کہ ہمیں بڑی خوشی ہوئی کہ آپ بلامقابلہ سینئر منتخب ہوئے۔
سینیٹر وقار مہدی نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان محرم الحرام کے علاوہ بھی عام دنوں میں بھی لوگوں کو اپنی خدمات پیش کررہی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں ملت جعفریہ نے متنازعہ یکساں نصاب تعلیم کو مسترد کر دیا ہے
مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان کے وفد میں علامہ نقی نقوی، اکبر نقی، محمد وصی، جنرل سیکریٹری عباس حیدر، تنظیم سازی نائب صدر انجم مرزا، فناس سیکریٹری حیدر حسنین، آفس سیکریٹری تنویر حیدر، نشرواشاعت سیکریٹری یاسر حسین موسیٰ، میڈیکل کمیٹی کے سید یاسر ترمذی، ہنی مرزا، علی زیدی، کاظم کربلائی، ایڈوائزری کمیٹی کے شبیہ حیدر، سپریم کونسل کے جواد حسین سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔