مشرق وسطی

شہید سلیمانی سخت اور دشوار وقت میں عراقیوں کی مدد کو پہنچے شہداء کا مشن جاری رہےگا

شیعہ نیوز:عراق کے صدر برہم صالح نے شہید قاسم سلیمانی کی گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید سلیمانی نےعراقی عوام اور حکومت کی سخت اور دشوار شرائط میں مدد کی اور داعش کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں انھوں نے عراقیوں کے حوصلے بلند کئے اور خود بھی میدان رزم میں موجود رہے۔عراق کے صدر برہم صالح نے شہید سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کی دوسری برسی کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید سلیمانی سخت ، دشوار اور حساس وقت میں ہماری مدد کو پہنچے اور انھوں نے عراقی ارضی سالمیت اور عراقی عوام کی مدد کے سلسلے میں داعش کا ڈٹ کا مقابلہ کیا ۔

عراقی صدر نے کہا کہ شہید سلیمانی نے عراق سے داعش کے خاتمہ کے سلسلے میں اہم اور بنیادی کردار ادا کیا اور عراق کی آئندہ حکومت کو چيلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار رہنا چاہیے۔

عراق صدر کے خطاب سے قبل عراق کی رضاکار فورس کے سربراہ فالح الفیاض نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسلامی مزآحمت کے شہید کمانڈروں کے راستے پر گامزن رہیں گے۔ہم شہید کمانڈروں سے عہد کیا ہے کہ ہم عراق کے دفاع کے سلسلے میں اپنی کوششوں کو جاری رکھیں گے۔

شہید سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کی یاد میں عراق کے دارالحکومت بغداد میں منعقد ہونے والی تقریب میں ایران کے سفیر ایرج مسجدی بھی موجود تھے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button