پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عالمی اور ملکی مسائل پرشہید ضیا ءالدین کا کردار فراموش نہیں کیا جاسکتا، علامہ سید ساجد علی نقوی

شیعہ نیوز:شیعہ علما کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے جید عالم دین اور گلگت بلتستان کی معروف اور متحرک مذہبی و سماجی شخصیت شہید علامہ سید ضیاءالدین رضوی کی 18 ویں برسی کے موقع اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالمی اور ملکی مسائل پر شہید کا جو کردار رہا اُس کو فراموش نہےں کیا جاسکتا ۔شہید رضوی نے گلگت بلتستان کے عوام کی سیاسی حقوق ، معاشرتی حقوق ، سماجی حقوق کے لےے بھر پور جدوجہد کی جو مشعل راہ ہے ۔ انہوںنے مزےد کہا کہ ۔ نصاب تعلےم کے حوالے سے شہید آغا ضےاءالدےن کی مثبت اور منطقی جدوجہد جاری ہے جس کے لےے سب کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ علامہ ساجد نقوی نے مزید کہاکہ ملی پلیٹ فارم کے ذریعہ گلگت و بلتستان کے آئینی و قانونی حقوق کی جدوجہد کو آگے بڑھانا شہید آغا ضیاءالدین رضوی کا مشن تھا کیونکہ ملی پلیٹ فارم کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ روز اول سے ہی اس نے ان پسماندہ اور محروم علاقوں کے آئینی و قانونی حقوق کیلئے صدا بلند کی اور جماعت کے ہر اہم اجتماع اور اجلاس کے ایجنڈے پر سرفہرست جو مسئلہ رہا وہ ان علاقوں کی آئینی و قانونی حیثیت کا تعین اور عوام کے محرومی و پسماندگی کا خاتمہ ہے۔چنانچہ اس لازوال اور مسلسل جدوجہد نے حکومتوں کو ہماری آواز پر کان دھرنے پر مجبور کیا اور ان علاقوں کی تعمیر و ترقی اور حقوق کے حوالے سے ایک حد تک پیش رفت ہوئی تاہم اب بھی ہم سمجھتے ہیں کہ ان کی خودمختاری کی خاطر ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔قائد ملت جعفریہ پاکستان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ گلگت بلتستان میں نصاب تعلیم جیسے اہم او ر حساس معاملہ میں شہید علامہ سید ضیاءالدین رضوی کی کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کی انتھک محنت اور جدوجہد کو آگے بڑھانے کے لئے کوششیں جاری رہیں گی۔ انہوں نے شہید رضوی کی مذہبی‘ ملی اور قومی خدمات کوسراہتے ہوئے انکے علو درجات کی دعا کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button