جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے 2 دیگر مجاہدین کی شہادت
شیعہ نیوز: لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کے حملے میں اپنی تنظیم کے دو دیگر مجاہدین کی شہادت کا اعلان کیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق لبنان کی تنظیم حزب اللہ نے اس ملک کے جنوب میں اس تنظیم کے دو دیگر مجاہدین کی شہادت کا اعلان کیا ہے۔ حزب اللہ نے اعلان کیا کہ الغبیری شہر سے تعلق رکھنے والے مجاہد جنگجو "ھادی حسن مولا” (حیدر علی) کو راہ قدس میں شہید کر دیا گیا۔ اس تحریک نے یہ بھی اعلان کیا کہ قصربانا قصبے کے مجاہد جنگجو "احمد حسن الدیرانی” (امیر علی) کو بھی راہ قدس میں شہید کر دیا گیا۔
7 اکتوبر (غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز) سے لے کر اب تک جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کے حملوں میں حزب اللہ تنظیم کے 122 سے زائد مجاہدین شہید ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ "اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے کریات شمعونہ قصبے کے ارد گرد صیہونی دشمن کے نئے قائم کردہ کمانڈ ہیڈ کوارٹر پر خودکش ڈرون سے حملہ کیا اور ہدف کو یقینی طور پر نشانہ بنایا گیا۔” اس تنظیم نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس کے جنگجوؤں نے ثابت قدم فلسطینی قوم کے دفاع اور اس کی جرأت مندانہ مزاحمت کی حمایت میں (صیہونی) زبیدین گیریژن کو بارکان راکٹوں سے نشانہ بنایا۔