مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

شمالی لبنان میں حماس کے ایک رکن کی خاندان کے تین افراد سمیت شہادت

شیعہ نیوز: شمالی لبنان میں حماس کے ایک رکن اپنے خاندان کے تین افراد سمیت شہید ہو گئے۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے ایک باخبر ذریعے نے "العربی” ٹی وی کو بتایا ہے کہ حماس کا یہ رکن شمالی لبنان کے شہر طرابلس میں واقع فلسطینی پناہ گزین کیمپ "البداوی” پر اسرائیلی ڈرون حملے میں شہید ہوگيا۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان غزہ اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کرنا ہم سب پر فرض ہے،علامہ مقصودڈومکی

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے بھی ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ البداوی کیمپ پر اسرائيلی ڈرون حملے میں اس تحریک کے ایک رہنما سعید عطا اللہ علی اپنی اہلیہ اور دو بچوں سمیت شہید ہو گئے۔

حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کو اپنے جرائم کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button