اہم پاکستانی خبریں
سید مقاومت کی شہادت، پیپلز پارٹی کا گلگت بلتستان میں تین روزہ سوگ
شیعہ نیوز: پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان نے عالم اسلام کے عظیم لیڈر حسن نصراللہ کی شہادت پر تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا۔ پیپلز پارٹی کے صوبائی قائدین امجد حسین ایڈووکیٹ، جمیل احمد، عمران ندیم نے کہا کہ انشاء اللہ اسرائیل جلد صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا اور بیت المقدس آزاد ہو کر رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ سید مقاومت کی شہادت پر پیپلز پارٹی پورے جی بی میں تین روزہ سوگ کا اعلان کرتی ہے۔