دنیاہفتہ کی اہم خبریں

نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے زیر اہتمام یوم شہدا منایا گیا۔

شیعہ نیوز:حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت اور یوم شہدائے نائیجیریا کے موقع پر دارالحکومت ابوجا کے نواحی علاقوں میں مجالس اور کانفرنسوں کا انعقاد کیا گیا جن میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یوم شہدائے نائیجیریا کی مجالس اور کانفرنسوں میں شریک لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں ان عزاداروں کی تصاویر اٹھا رکھیں جنہیں پانچ سال قبل نائیجیریا کی فوج نے نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کا جلوس نکالنے کے جرم میں گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔نائیجیریا کی فوج نے دسمبر دوہزار پندرہ میں زاریا شہر کی ایک امام بارگاہ پر حملہ کرکے عزاداروں اور اسلامی تحریک کے رہنما شیخ ابراہیم زکزکی کے سیکڑوں حامیوں کو شہید کردیا تھا جن میں ان کے تین بیٹے بھی شامل تھے۔

نائیجیریا کی فوج نے آیت اللہ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کیا تھا جو تاحال حراست میں ہیں۔سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود نائیجیریا کی فوج آیت اللہ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کو رہا نہیں کر رہی ہے حتی میڈیکل خدمات تک رسائی بھی بند کردی ہے۔حالیہ مہینوں سے آیت اللہ ابراہیم زکزکی کی حالت مزید خراب ہوتی جارہی ہے اور انسانی حقوق کے اداروں نے بارہا ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button