اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مریم نواز کو بھی اہلبیتؑ سے محبت کا اظہار کرنا پڑگیا

شیعہ نیوز: اہلیان گلگت بلتستان کے اہلبیتؑ سے والہانہ عشق کی بدولت ن لیگ اور مریم نواز کو بھی اہلبیتؑ سے محبت کا اظہار کرنا پڑگیا۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان انتخابات کی وجہ سے اس وقت تمام سیاسی و مذہبی قیادت گلگت بلتستان میں موجود ہے، تاہم اہلیان گلگت بلتستان کی خانوادۂ رسالت سے والہانہ محبت و عقیدت کے پیش نظر سیاسی قائدین بھی اپنی الیکشن کیمپین میں حقیقتا یا دکھاوے کے طور پر اہلبیتؑ سے محبت کا اظہار کررہے ہیں۔

گزشتہ روز نگرخاص میں جلسے کے دوران مریم نواز نے اپنے اور اپنے خاندان کے اہلبیتؑ کے محب ہونے کے دعوے کیے جس پر یہی کہا جاسکتا ہے کہ دیر آید درست آید۔

تاہم یہی وہ ن لیگ ہے جو پورے پنجاب میں کالعدم تکفیری دہشت گردوں کی نہ صرف پشت پناہ ہے بلکہ کالعدم لشکر جھنگوی کےجہنم واصل ملعون ملک اسحاق و ملعون احمد لدھیانوی جیسے دہشت گرد ن لیگ کے سیاسی جلسوں میں الیکشن کیمپین چلاتے نظر آتے ہیں۔

دنیا بھر میں تکفیریت کو پروان چڑھانے والے اور شیعیان حیدر کرار کے قاتل آل سعود کے خاص دوست اوررقیب بھی ن لیگ کی قیادت سے ہی وابستہ ہیں۔

اگر ن لیگ اہلبیتؑ سے محبت کے دعووں میں سچی ہے تو اسے تکفیریوں سے خود کو دور کرنا ہوگا جو نہ صرف پاکستان بلکہ اسلام کے بھی کھلے دشمن ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button