مسجد اقصیٰ کو ایک لمحے کے لیے بھی تنہا نہ چھوڑا جائے: مفتی اعظم
شیعہ نیوز: دیار فلسطین اور القدس کے مفتی اعظم الشیخ محمد حسین جو مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی امامت کے فرائض بھی انجام دیتے ہیں نے فلسطینیوں پر زور دیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کو ایک لمحے کے لیے بھی تنہا نہ چھوڑیں۔
رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں الشیخ محمد حسین نے کہا کہ فلسطینی عوام مسجد اقصیٰ میں آمد ورفت جاری رکھیں اور مسجد کی مرمت کے کام میں خلل نہ آنے دیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی سرکاری سرپرستی میں یہودی آباد کار قبلہ اول پر منظم دھاوے بول رہے ہیں۔ ایسے میں فلسطینی عوام کو چاہیے کہ وہ قبلہ اول کے دفاع کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں مسجد اقصیٰ کو ایک لمحے کے لیے بھی تنہا نہ چھوڑیں۔
الشیخ صبری نے یہودی آباد کاروں کے اشتعال انگیز پرچم بردار جلوس کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے اسے القدس پر قبضہ مضبوط کرنے اور مسجد اقصیٰ کو یہودیانے کی مجرمانہ سازشوں کا تسلسل قرار دیا۔