دنیا

مسجد معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کیا جائے گا۔

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مولانا کلب جواد کا کہنا ہے کہ مسلمان نہیں چاہتے کہ ملک کی یکجہتی اور سالمیت کو خطرہ لاحق ہو۔

معروف شیعہ رہنما اورمسلم پرسنل لا بورڈ کے سینئر رکن مولانا کلب جواد نے نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ بابری مسجد۔ مندر تنازعہ سے متعلق معاملے میں سپریم کورٹ جو فیصلہ سنائے گی اسے ملک کا مسلم سماج قبول کرے گا۔

مولانا کلب جواد نے کہا کہ مسلمان نہیں چاہتے کہ ملک کی یکجہتی اور سالمیت کو خطرہ لاحق ہو۔

واضح رہے کہ بابری مسجد اراضی تنازع کیس کی 40 دنوں سے جاری سماعت بدھ کو سپریم کورٹ میں مکمل ہوگئی ۔ سپریم کورٹ نے اس معاملہ میں اپنا فیصلہ محفوظ کیا ہے ۔

خیال رہے کہ ان 40 دنوں کے دوران ہندو اور مسلم سبھی فریقوں نے اپنے دلائل پیش کئے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button