اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مسئلہ کشمیر کے معاملے پر کبھی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، جنرل قمر جاوید باجوہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کشمیر کی حقیقت نا 1947ء میں تبدیل ہوئی تھی، نا اب ہوئی ہے اور نا کبھی ہوگی، ہم ہر قیمت پر ظلم اور ظالم کے آگے سینہ تان کر کھڑے رہیں گے۔

پاک افوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کہنا ہے کہ بھارت کے مذموم عزائم کے خلاف پاکستان ہمیشہ مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ساتھ کھڑا رہے گا۔ سپہ سالار نے مزید کہا کہ کشمیر کے معاملے پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی غیر قانونی دستاویز سے کشمیر کی حقیقت نا ہی 1947ء میں تبدیل ہوئی تھی، نا اب ہوئی ہے اور نا ہی کبھی ہوگی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم ہر قیمت پر ظلم کے آگے کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی فوج جموں و کشمیر کی حرمت سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور یہ مسئلہ کشمیر کو اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اپنی ذمہ داری نبھانے کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button