اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا، عمران خان

شیعہ نیوز : پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگرساری دنیا بھی اسرائیل کو تسلیم کرلے لیکن جب تک خود فلسطین اسے تسلیم نہیں کرتا اُس وقت تک کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

بعض خیانت کار عرب حکمرانوں کی جانب سے امریکی دباؤ میں آکر قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کو تسلیم کرنے کے باوجود پاکستان نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے۔

اس حوالے سے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا ایک ٹی وی انٹرویو میں کہنا تھا کہ جب تک فلسطین کے مسئلے کا منصفانہ حل نہیں نکلتا اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا، بے شک دنیا اسرائیل کو تسلیم کرے، جب تک فلسطین ایسا نہیں کرے گا کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ بنیادی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، جب بھی کوئی ملک اسرائیل کو تسلیم کرتا ہے تو سب سے زیادہ مزاحمت فلسطین سے کی جاتی ہے۔ جب اسٹیک ہولڈرز تسلیم نہیں کر رہے تو ہم کیسے تسلیم کرسکتے ہیں۔

پاکستان کے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہمیں فلسطینیوں کی حمایت میں کھڑا ہونا چاہیے کیونکہ قائداعظم شروع سے اُن کے ساتھ کھڑے تھے۔

خیال رہے کہ ان دنوں امریکہ اور صیہونی حکومت کی کوششوں کے نتیجے میں عرب اسرائیل دوستی کا بازار گرم ہے اور گزشتہ ایک ماہ کے دوران دو عرب حکومتوں عرب امارات اور بحرین، قبلہ اول بیت المقدس کے غاصب کے ساتھ اپنے تعلقات کی استواری کا باضابطہ اعلان کر چکے ہیں جبکہ سعودی عرب سمیت بعض دیگر عرب ممالک اپنے تعلقات کے اعلان کے لئے مناسب موقع کے انتظار میں ہیں۔

امارات اور بحرین کے اس اقدام کے خلاف پورے عالم اسلام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور فلسطینی عوام نے اسے قبلہ اول کے ساتھ غداری قرار دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button