پاکستانی شیعہ خبریں

عید مباہلہ پر کوئٹہ میں 19 جوڑوں کی اجتماعی شادی

شیعہ نیوز: عید مباہلہ کے بابرکت موقع پر اجتماعی شادیوں کے ذریعے 19 جوڑوں کو رشتہ ازدواج سے منسلک کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آج اجتماعی شادیاں کمیٹی کی جانب سے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بیسویں اجتماعی شادیوں کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر انیس جوڑوں کو رشتہ ازدواج سے منسلک کر دیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ترقی فاؤنڈیشن کے چیف ایکزیکٹیو امجد رشید تھے، جبکہ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے جید علمائے کرام علامہ ڈاکٹر سید احمد کاظمی تقریب کے صدر اور علامہ علی حسنین حسینی بطور مہمان خاص شریک ہوئیں۔ تقریب میں دلہا اور دلہن کے رشتہ داروں، علمائے کرام اور قبائلی و سیاسی عمائدین سمیت دیگر مہمانانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی امجد رشید، صدر محفل علامہ سید احمد کاظمی اور اجتماعی شادیاں کمیٹی کے سربراہ علامہ سید ہاشم موسوی نے خطاب کرتے ہوئے عید مباہلہ و عید غدیر کی اہمیت اور اجتماعی شادیوں کے انعقاد کے فوائد پر گفتگو کیں۔ آخر میں شرکاء نے نئے جوڑوں کو شادی کی مبارکباد دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button