فلسطینی بچوں کا قتل عام دنیا بھر کیلئے لمحہ فکریہ ہے، علامہ ساجد علی نقوی
علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ غزہ و لبنان میں انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزی کی جا رہی ہے مگر افسوس اقوام عالم ان مظلوم بچوں پر اسرائیلی مظالم کو روکنے میں ناکام دکھائی دیتی ہیں۔
شیعہ نیوز: علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ ایک طرف دنیا عالمی یوم اطفال منا رہی ہے تو دوسری طرف ہزاروں بچے صہیونی و سامراجی قوتوں نے تہہ تیغ کر دیئے، خواتین اور بزرگ شہریوں کے ساتھ کم سن بچوں کا قتل عام اور ان کی نسل کشی عالمی امن کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام نے اطفال کی تربیت پر خصوصی احکامات جاری کئے ہیں تاکہ معاشرہ صحت مند بنیادوں پر قائم رہے۔
علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ غزہ و لبنان میں انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزی کی جا رہی ہے مگر افسوس اقوام عالم ان مظلوم بچوں پر اسرائیلی مظالم کو روکنے میں ناکام دکھائی دیتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں میں دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے میں سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کی شہادت پر گہرا دکھ ہوا،سینیٹرعلامہ راجہ ناصر عباس
علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ بچوں کو جبری مشقت اور ذہنی و جسمانی استحصال سے بچانے کیلئے مزید اور مؤثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔